ملتان ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیساتھ پولنگ بھی جاری

جمعرات 21 مئی 2015 11:06

ملتان ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیساتھ پولنگ بھی جاری

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2015ء) ملتان کے پی پی 196ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کے ظابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ، امیدواروں کی جانب سے ووٹر کو ٹرانسپورٹ کے ذریعے پولنگ سٹیشن لایا جا رہا ہے۔ پی پی 196، پولنگ سٹیشن نمبر 14 پر ووٹ دکھا دکھا کر کاسٹ کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے حلقہ ایک سو چھیانوے میں پولنگ کا عمل جاری ہے لیکن امیدواروں کی جانب سے ظابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

امیدواروں کے کیمپ پولنگ سٹیشن کی حدود میں ہی لگا دیئے گئے ہیں جبکہ ووٹرز کو گھروں سے ٹرانسپورٹ کے ذریعے لایا جا رہا ہے ، پولنگ سٹیشن پر امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں کو ووٹ دکھا کر کاسٹ کرنے کا عمل بھی جاری ہے اور پولنگ بوتھ پر موبائل فون کا بھی کھل عام استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :