سعودی وزارت دفاع نے پاکستان جوہری ہتھیاروں کی رپورٹ مسترد کردی

بدھ 20 مئی 2015 12:25

سعودی وزارت دفاع نے پاکستان جوہری ہتھیاروں کی رپورٹ مسترد کردی

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے برطانوی اخبار میں پاکستان سے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے شائع رپورٹ کو مسترد کردیا۔ جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب ایران کے جوہری طاقت بننے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سے ایٹمی ہتھیار حاصل کررہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے نے برطانوی اخبار میں شائع رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ ”کیا سعودی عرب کو پاکستان سے جوہری ہتھیاروں کی تلاش ہے“ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک سعودی دفاعی اہلکار نے ذرائع ابلاغ پر آنے والی ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ سعودی عرب ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ایران کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر پاکستان سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

لندن کے سنڈے ٹائمز نے نامعلوم سینئر امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب نے ایک اسٹریٹجک فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ پاکستان سے ایٹمی ہتھیار خریدے گا۔ اخبار نے اس فیصلے کو مشرق وسطیٰ میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ سے تعبیر کیا۔ امریکی ٹی وی کے رابطہ کرنے پر سعودی وزارت دفاع کے عہدیدار نے کہا کہ میں یہ نہیں سمجھ پاتا کہ کہانی کیا ہے، یہ خبر گزشتہ 18سال سے خبروں میں ہے اور اگلے 15سال تک رہے گی، وزارت ان افواہوں اور قیاس آرائی پر تبصرہ نہیں کرتا۔ امریکی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس رپورٹ کے بارے جواب نہیں دیا۔ برطانوی اخبار نے لکھا کہ ماضی میں ریاض نے ایٹمی پروگرام میں پاکستان کی بھرپور مد د کی، اس لئے پاکستان اس کا احسان کا بدلہ چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :