شمالی وزیرستان ‘ سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ‘ پانچ ٹھکانے تباہ

بدھ 20 مئی 2015 12:22

شمالی وزیرستان ‘ سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک اور 5 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ‘ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک ‘ ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔