کراچی : سانحہ صفورا حملے کا ماسٹر مائنڈ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار، اہم انکشافات کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 مئی 2015 11:54

کراچی : سانحہ صفورا حملے کا ماسٹر مائنڈ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار، اہم انکشافات ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 مئی 2015 ء) : سانحہ صفورا کے ماسٹر مائنڈ طاہر کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث گرفتار کیے جانے والے 4 افراد کی مدد سے حساس اداروں نے بہاولپور میں کاروائی کر کے دہشت گرد طاہر کو گرفتار کر لیا، دہشت گرد طاہر کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے ہے ، حملے کے ماسٹر مائنڈ طاہر اور کراچی میں گرفتار اس کے 4 ساتھیوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، طاہر نے بتایا کہ اس نے اپنا 5 رکنی گروپ قائم کر رکھا تھا، طاہر اور اس کے ساتھیو ں نے کاچی میں بم دھماکوں اور اہم شخصیات کی تارگٹ کلنگ کا اعتراف بھی کیا، ملزمان نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ دہشت گرد گروہ کا سرغنہ طاہر ہے جو کہ بہاولپور سے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی ہدایات دیتا تھا، انہوں نے بتایا کہ صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس کو نشانہ بنانے کی مںصوبہ بندی ایک ہفتہ قبل کی گئی تھی ، ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے ایک ہٹ لسٹ بھی بر آمد ہوئی ہے جس میں مستقبل کے اہداف بھی شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد طاہر کو آئندہ 24 گھنٹے میں کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے.

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اس گرفتاری کو ہام پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتا دئے ہیں،

متعلقہ عنوان :