اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس گروپ میں تقرریوں کے خلاف درخواست پرحکم امتناعی جاری کردیا

منگل 19 مئی 2015 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس گروپ میں تقرریوں کے خلاف درخواست پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی غنی الرحمان کی درخواست کی سماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ اسلحہ اسکینڈل میں ملوث افسران کو گریڈ اکیس میں ترقیاں دی گئیں،میرے موکل غنی الرحمان کو جان بوجھ کر ترقی نہیں دی گئی، جس پرعدالت نے ترقیوں کے احکامات پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو نوٹس جاری کردیا،،اورسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :