لاہور پولیس کا مختلف کارروائیوں میں 6ٹارگٹ کلر گرفتار کرنے کا دعویٰ

منگل 19 مئی 2015 23:15

لاہور پولیس کا مختلف کارروائیوں میں 6ٹارگٹ کلر گرفتار کرنے کا دعویٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2015ء) سی آئی اے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 6 ٹارگٹ کلر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف، جونی، شفیق، عمران اور سجن شامل ہیں، ملزمان پولیس مقابلوں، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ انہوں نے کیمپ جیل کے باہر 2 پولیس اہلکاروں بشارت اور اسلم کو بھی قتل کیا تھا۔

پولیس نے ملزمان نے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرکے تفتیش کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کراچی کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے تاہم یہاں پر پولیس کا عمل دخل زیادہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف امن و امان کی صورت حال کنٹرول میں ہے بلکہ ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کے بھی کم واقعات ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :