پاکستان آئی ٹی کے کاروبار میں پسماندگی کا شکار ہے ، آئی ٹی قوانین بارے قوانین نہ ہونے کے باعث ایگزیکٹ جیسی کوتاہیا سامنے آرہی ہیں ، اپنے اوپر لگائے جانیوالے الزامات کی کسی سے بھی شکایت نہیں کروں گا ، ضمیر گوارہ نہیں کرتا معاملے کی تحقیقات کروں گا ، پپو نابالغ ہوتا ہے، آپ اس سے کچھ بھی کروا سکتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 19 مئی 2015 22:10

پاکستان آئی ٹی کے کاروبار میں پسماندگی کا شکار ہے ، آئی ٹی قوانین بارے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے کاروبار میں پاکستان پسماندگی کا شکار ہے ، آئی ٹی قوانین بارے قوانین نہ ہونے کے باعث ایگزیکٹ جیسی کوتاہیا ں سامنے آرہی ہیں ، اپنے اوپر لگائے جانیوالے الزامات کی کسی سے بھی شکایت نہیں کروں گا ، ضمیر گوارہ نہیں کرتا معاملے کی تحقیقات کروں گا ، پپو نابالغ ہوتا ہے آپ اس سے کچھ بھی کروا سکتے ہیں ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کی خبر سے ایگزیکٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے لیکن پاکستان میں آئی ٹی کا کاروبار نیا ہے ، اس کیلئے ابھی تک کوئی قانون نہیں بنایا جاسکا ، ہم پسماندگی کا شکارہیں ، ہمارے پاس قوانین نہ ہونے کے باعث ایسی کوتاہیاں سامنے آرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صبر والا انسان ہوں اور اللہ اور اس کے رسول پر یقین رکھتا ہوں ، میں نے اپنے اوپر لگائے جانیوالے الزامات اور بینرز کے بارے میں کسی سے کوئی شکایت نہیں کی اور نہ ہی میرا ضمیر گوارہ کرتا ہے کہ میں اس معاملے پر تحقیقات کروں ۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جس مزدور آدمی نے پرنٹنگ پریس میں بیلٹ پیپرز کی بائنڈنگ اوپر نیچے کی اس کا نام پپو ہے ویسے پپو نابالغ کو کہتے ہیں جس سے آپ بغیر ثبوت کے کچھ بھی کروا سکتے ہیں ۔