ذوالفقار مرزا کے معاملے پر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، عدالتی احکامات کو تسلیم نہیں کیا جارہابے بنیاد مقدمات قائم کئے جارہے ہیں‘ سندھ پولیس حکومت کی ہدایت پر کام کر رہی ہے

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی میڈیا سے بات چیت

منگل 19 مئی 2015 20:37

ذوالفقار مرزا کے معاملے پر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ اور پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما ذوالفقار مرزا کی اہلیہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے معاملے پر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، عدالتی احکامات کو تسلیم نہیں کیا جارہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس حکومت کی ہدایت پر کام کر رہی ہے۔ ذوالفقار مرزا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ذوالفقار مرزا کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اس سے قبل ذوالفقار مرزا کی ایک وصیت ان کے وکیل نے کراچی کی عدالت میں جمع کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں قتل کیا گیا تو ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔