بجلی بچانے کیلئے سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈیشنز چلانے کی عادت ختم کرنا ہوگی ، بجلی کا مسئلہ مزید دو سے تین سال رہیگا ، خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی دوکانیں ایک وقت میں کھلیں اور بند ہوں

وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کا تاجروں کی تقریب حلف بردار سے خطاب

منگل 19 مئی 2015 20:20

بجلی بچانے کیلئے سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈیشنز چلانے کی عادت ختم کرنا ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء ) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی بچانے کیلئے سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈشنز چلانے کی عادت ختم کرنا ہوگی ، بجلی کا مسئلہ دو سے تین سال اور رہے گا ، خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی دوکانیں ایک وقت میں کھلیں اور بند ہوں ۔ وہ منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن مرکز میں تاجروں کی تقریب حلف بردار سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 5 سے ساڑھے 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی قلت ہے ، بجلی کا یہ مسئلہ دو سے تین سال اور رہے گا ، ہمیں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے سرکاری دفاتر میں اے سی چلانے کی عادت ختم کرنا ہوگی ۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پنجاب 70 فیصد بجلی استعمال کرتا ہے اس لئے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے اور 90 فیصد بجلی چوری والے علاقوں میں 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ۔

خیبرپختونخوا میں صنعتوں کیلئے لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو بجلی کے بغیر بھی وقت گزارا ہے ، جیل میں تو اے سی بھی نہیں ہوتا تھا ، اب ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی وقت کی پابندی ہو ، دوکانیں ایک وقت میں کھیلں اور بند ہوں کیونکہ ہم صبح تاخیر سے کام شروع کرکے 5 سے 4 گھنٹے ضائع کردیتے ہیں ۔