Live Updates

تحریک انصاف نے 30مئی تک تمام جلسے منسوخ کرنے کااعلان کردیا

کوئی حکومتی عہدیدار ،رکن اسمبلی یاوزیرانتخابی جلسے میں شرکت ،خطاب نہیں کریگا، انتخابات تک کسی بھی نئی سکیم کااعلان نہیں کیاجائیگا،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

منگل 19 مئی 2015 20:05

تحریک انصاف نے 30مئی تک تمام جلسے منسوخ کرنے کااعلان کردیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے 30 مئی تک پی ٹی آئی کے تمام جلسے منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت پر بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا تاثر غلط ہے۔ تحریک انصاف کے رابطہ عوام مہم سے مخالفین نے یہ تاثر لے لیا کہ عمران خان اپنے پارٹی امیدواروں کے لئے بلدیاتی الیکشن کی مہم چلارہے ہیں۔

مخالفین کے پروپیگنڈے کے بعد تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تمام جلسے منسوخ کردیئے۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کہا کہ کوئی حکومتی عہدیدار رکن اسمبلی یاوزیرانتخابی جلسے میں شرکت اورخطاب نہیں کریں گے،انتخابات تک کسی بھی نئی سکیم کااعلان حکومت کی جانب سے نہیں کیاجائیگا،انہوں نے الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے تاہم میں نے کسی جلسے میں شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اراکین جلسوں اورریلیوں میں مسلسل شرکت کررہے ہیں ۔انہوں نے صوبے کی ترقی کیلئے دوسالوں میں کئی اقدامات اٹھائے ہیں ،کرپشن جوایک لعنت ہے اور کرپشن کی وجہ سے ہمارا صوبہ بدنام ہوا تھا ہم نے تمام اداروں سے کرپشن کاخاتمہ یقینی بنایا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر نئی سکمیں شروع نہیں کررہے ہیں تاہم بعض سکیمون کی منظوری کئی ماہ پہلے ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں ایک فائل وزیراعلی تک پہنچے میں کئی مہینے لگتے ہیں اورکئی سیکرٹریز سے گرزنے کی وجہ سے وقت لگتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں جہاں کہیں بھی سرکاری افسران کام نہیں کرتے انہیں صوبہ بدرکیاجائیگا،۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہترہوتا کہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہوتے تاہم اب یہ کام مشکل ہوگیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات