Live Updates

تحریک انصاف کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں  سراج الحق

پی پی 196 کے ضمنی انتخاب پر حمایت کا فیصلہ جماعت کی مشاورت سے کیا جائے گا  انٹرویو

منگل 19 مئی 2015 20:05

تحریک انصاف کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں  سراج الحق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں پی پی 196 کے ضمنی انتخاب پر حمایت کا فیصلہ جماعت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں سراج الحق نے کہا کہ پی پی 196کے ضمنی انتخاب پر کس جماعت کی حمایت کرنی ہے اس کا فیصلہ جماعت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان جماعت اسلامی کے ایک مقامی رہنما نے کہا ہے جو کہ انکی ذاتی رائے ہے جماعت کا فیصلہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اختلافات نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی والے ہمارے دوست ہیں کسی کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپا۔ سراج الحق نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے رابطہ کیا تھا انھیں ابھی جواب نہیں دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :