کراچی : سانحہ صفورا گوٹھ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی ہے، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 مئی 2015 13:40

کراچی : سانحہ صفورا گوٹھ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، اسماعیلی کمیونٹی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) : سندھ اسمبلی میں سانحہ صفورا کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ سانحہ صفورا گوٹھ کے عینی شاہدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ قاتلوں اورر حملہ آوروں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے، وزیر اعلٰی سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سانحہ صفورا گوٹھ کے حملہ آوروں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا.