اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایگزیکٹ سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 مئی 2015 12:15

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایگزیکٹ سکینڈل کی تحقیقات کا ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مئی 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایگزیکٹ کمپنی کی جعلی ڈگریوں کے سکینڈل سے متعلق نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کی جائے کہ خبر میں کتنی صداقت ہے، وزیر داخلہ نے معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سپرد کر کے تحقیق کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کمپنی کے غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کا پتہ چلایا جائے اور ملکی بد نامی کا باعث بننے والے سکینڈل کی فوری تحقیقات کی جائیں.