امریکی صدر اوباما کو بلا آخر ذاتی ٹوئیٹر اکاوٴنٹ مل گیا

منگل 19 مئی 2015 00:02

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2015ء) چھ سال سے امریکا کے صدربارک اوباما کو آخرکار ذاتی ٹوئیٹر اکاوٴنٹ مل ہی گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اوباما کو اپنے ذاتی اکاوٴنٹ @POTUS کے ذریعے رابطہ کرنے کیلئے سیکورٹی اور بیوروکریسی کی زنجیروں سے خود کو آزاد کرانا پڑا۔اوباما اب تک سرکاری اکاوٴنٹ@TheWhiteHouse یا پھر انتخابی مہم کے دوران چلائے جانے والے اکاوٴنٹ @BarackObama کا سہارا لیتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیر کو اوول دفتر سے ایک سمارٹ فون کے ذریعے اپنی پہلی ٹوئیٹ میں ذاتی اکاوٴنٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔اکاوٴنٹ شروع ہونے کے بعد آدھے گھنٹے میں ہی اوباما کو ڈیڑھ لاکھ کے قریب فالوورز مل گئے۔وائٹ ہاوٴس کے مطابق، اوباما ذاتی ٹوئیٹر اکاوٴنٹ کے ذریعے نئے انداز میں براہ راست امریکی عوام سے رابطے میں رہیں گے۔’اس اکاوٴنٹ کے ذریعے ٹوئیٹس خالصتاً صدر اوباما کی ہوں گی‘۔اوباما نے @POTUS پر خود کو بطور ایک باپ، شوہر اور امریکا کا 44 واں صدر متعارف کرایا ہے۔وہ اس اکاوٴنٹ کے ذریعے کابینہ ارکان، سینئر سٹاف اور اپنی بیوی مشعل اوباما کو فالو کر رہے ہیں۔