سینیٹ ، خیبرپختونخوا میں انڈسٹریل و کمرشل گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کی قرار داد منظور، چاروں صوبوں میں نئے گیس کنکشن اس وقت دیں گے جب گیس دستیاب ہو گی ، وفاقی وزیر پٹرولیم ، آئین کے آرٹیکل 158کے تحت گیس کی دستیابی کا مسئلہ صرف پنجاب کے ساتھ وابستہ ہے،سینیٹ میں سینیٹرمحسن عزیز اور سعید غنی کاقرارداد پیش کرتے ہوئے اظہار خیال
پیر 18 مئی 2015 22:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2015ء) سینیٹ نے صوبہ خیبرپختونخوا میں انڈسٹریل و کمرشل کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کی قرار داد منظور کرلی، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چاروں صوبوں میں نئے انڈسٹریل و کمرشل گیس کے کنکشن اس وقت دیں گے جب گیس دستیاب ہو گی، سینیٹرز محسن عزیز اور سعید غنی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158کے تحت گیس کی دستیابی کا مسئلہ صرف پنجاب کے ساتھ وابستہ ہے، قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔
پیر کے روز سینیٹ کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے قرار داد پیش کی کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں نئے انڈسٹریل و کمرشل گیس کنکشن کے اجراء اور پرانے کنکشنوں کی توسیع پر عائد پابندی کا آئین کے آرٹیکل 158کے تحت خاتمہ کیا جائے، جس کی حکومت کی جانب سے کوئی مخالفت نہیں کی گئی، تاہم پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے مذکورہ قرار داد میں ترمیم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس میں صوبہ سندھ اور بلوچستان کو بھی شامل کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.