ریڈیو پاکستان کی مسلسل گرتی مالی حالت بہتر بنانے کی غرض سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس لازمی قرار دینے کا فیصلہ،رجسٹریشن کرواتے وقت ریڈیو پاکستان کی سالانہ 5000روپے فیس بھی ادا کرنا ہو گی ،سمری ایک دو روز میں ایوان وزیراعظم ارسال کر دی جائیگی
پیر 18 مئی 2015 22:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2015ء) ریڈیو پاکستان کی مسلسل گرتی ہوئی مالی حالت بہتر بنانے کی غرض سے آئندہ مالی سال سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ریڈیو فیس لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،تیار کی جانے والی سمری ایک دو روز میں ایوان وزیر اعظم ارسال کر دی جائے گی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کئی سال قبل پاکستان ٹیلی وژن کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ملک بھر کے بجلی صارفین کے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی لائسنس کی فیس ادا کرنے کی پالیسی بنا کر اس پر عمل درآمد کروایا گیا جو کہ تاحال جاری ہے۔
تاہم اب حکومت نے ریڈیو پاکستان کی روزانہ کی بنیاد پر گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا دینے کی غرض سے اس کے ماہانہ اور سالانہ آمدن کا گراف بہتر بنانے کی پالیسی ترتیب دی ہے جس کے پیش نظر آئندہ مالی سال 2015-16سے ملک بھر میں خریدی جانے والی نئی گاڑیوں کے مالکان کو رجسٹریشن بک اسی وقت جاری ہو گی جب وہ رجسٹریشن کرواتے وقت ریڈیو پاکستان کی سالانہ 5000روپے فیس بھی ادا کر دیں گے۔ذرائع نے بتا یا کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے اصولی فیصلہ کر چکی ہے اور اسکی سمری منظوری کے لئے جلد وزیر اعظم کو ارسال کر دی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.