اسلام آباد ،ہائی کورٹ نے بچے ماں کے حوالے نہ کرنے پر والدکیخلاف مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا

پیر 18 مئی 2015 22:10

اسلام آباد ،ہائی کورٹ نے بچے ماں کے حوالے نہ کرنے پر والدکیخلاف مقدمہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بچے ماں کے حوالے نہ کرنے پر والدکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ماتحت عدلیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست گزار یاور عباس کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے سید محمد طیب شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے بچے حوالگی کیس میں اس کے موکل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا تاہم فریقین کے مابین صلح ہو گئی ہے لہذا ماتحت عدالیہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار خاور عباس کی بیوی نے ماتحت عدالیہ میں درخواست دائر کی تھی کہ اس کے خاوند نے اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے اور تین بچے بھی چھین لئے ہیں لہذا عدالت بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے جس پر ماتحت عدالیہ نے بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم یاور عباس نے بچے پیش نہ کئے جس پر عدالت نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :