حضرت علی  کا قول ہے جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو، آصف علی زرداری،ذوالفقار مرزا خود کہتا ہے میں بدبودار شیعہ ہوں وہ جو کہہ رہاہے اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں، سابق صدر

پیر 18 مئی 2015 22:10

حضرت علی  کا قول ہے جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو، آصف علی زرداری،ذوالفقار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حضرت علی  کا قول ہے جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو ۔ ذوالفقار مرزا خود کہتا ہے کہ میں بدبودار شیعہ ہوں وہ جو کہہ رہاہے اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

پیرکو صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت میں سابق صدر آصف علی زرداری سے صحافیوں نے ذوالفقار مرزا کے حوالے سے بیشمار سوالات کئے جس کے جواب میں آصف علی زرداری نے حضرت علی  کا قول سنایا اور کہا کہ اگر ذوالفقار مرزا کہتا ہے کہ یہ کپڑے بھی آصف زرداری کی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے بچے جو پڑھے ہیں وہ بھی میرے پیسہ تھا ذوالفقار مرزا خود کہتا ہے کہ میں بدبود ار شیعہ ہوں اب وہ جو کہہ رہا ہے اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں۔