چھ سالہ پاکستانی نژاد بچہ مائیکروسافٹ امتحان میں کامیاب
پیر 18 مئی 2015 22:09
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2015ء)چھ سالہ پاکستانی بچہ مائیکروسافٹ امتحان میں کامیاب ہوگیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی بچے نے اس عمر یں کمپیوٹر کی دنیا کا ایک اعلیٰ ترین امتحان پاس کرلیا جو عام طور پر بالغ افراد کے ہی بس کی بات ہوتی ہے۔یہ ہے چھ سالہ محمد حمزہ شہزاد جو کہ مائیکرو سافٹ آفس کے کم عمر ترین ماہرین کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
ڈھائی سال کی عمر میں اپنا پہلا لیپ ٹاپ پانے والے حمزہ کے والدین کا تعلق لاہور سے ہے جو فروری 2011 میں لندن منتقل ہوئے۔(جاری ہے)
حمزہ نے ڈھائی سال کی عمر میں اپنے والدین سے کمپیوٹر کو چلانا سیکھا اور اپریل کے مہینے میں مائیرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ورڈ 2013) بن کر سامنے آیا جس نے اس امتحان میں 757 نمبرز حاصل کیے حالانکہ اس کے لیے 700 نمبروں کی حد مقرر ہے۔
پہلی کلاس کے طالبعلم حمزہ کا زیادہ تر وقت کمپیوٹر پر ہی گزرتا ہے اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ اس نے دو سال کی عمر میں ہی آئی فون پر گیمز کھیلنا شروع کردیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم حمزہ پر کافی محنت کرتے ہیں اور ہم اس حوالے سے ارفع کریم (مرحوم) سے متاثر ہیں جو کہ پہلی کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل بننے میں کامیاب ہوئی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.