Live Updates

عمران خان کی کل مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں شیڈول جلسوں میں شرکت مشکوک ہوگئی

muhammad ali محمد علی پیر 18 مئی 2015 22:00

عمران خان کی کل مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں شیڈول جلسوں میں شرکت مشکوک ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مئی 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کل مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں شیڈول جلسوں میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیے جانے کے بعد عمران خان کی کل مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں شیڈول جلسوں میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ پارٹی کے قانونی ماہرین سے اس سلسلے میں مشورہ کر رہے ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد عمران خان کل مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسوں میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :