ریلوے انتظامیہ کا مسافروں کی سہولت کیلئے 22مئی سے گرین لائن کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ

دورانیے میں بھی 75منٹ کی کمی کی جارہی ہے ،22گھنٹے میں اسلام آباد ،کراچی /اسلام آباد پہنچے گی‘ ترجمان

پیر 18 مئی 2015 20:38

ریلوے انتظامیہ کا مسافروں کی سہولت کیلئے 22مئی سے گرین لائن کے اوقات ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے جمعہ 22مئی سے گرین لائن کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق گرین لائن کراچی کینٹ سے 10بجے شب روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر پونے تین بجے لاہور پہنچے گی اور یہاں سے سوا تین بجے روانہ ہو کر 8بجے شب مارگلہ اسلام آباد پہنچے گی جبکہ مارگلہ سے 3بجے سہ پہر روانہ ہو کر 7بجکر 40منٹ شب لاہور پہنچے گی اور یہاں سے 08:10بجے شب روانہ ہو کر اگلے روز 01:00بجے دوپہر کراچی کینٹ پہنچے گی۔

دیگر تفصیلات کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والی گرین لائن کی 12بجے شب حید رآباد آمد اور 12:05بجے روانگی، روہڑی آمد03:55بجے یہاں سے روانگی 04:15بجے علی الصبح، بہاولپورآمد08:45اور روانگی 08:47، خانیوال آمد10:15بجے دن اور روانگی 10:35بجے ، لاہور آمد02:45بجے دوپہراور روانگی 03:15بجے سہ پہر، راولپنڈی آمد07:15بجے شب اور 07:35بجے روانگی کے ساتھ 08:00بجے شب مارگلہ (اسلام آباد ) آمد۔

(جاری ہے)

مارگلہ سے 03:00بجے سہ روانہ ہونے والی گرین لائن کی راولپنڈی آمد03:20بجے اور روانگی 03:40بجے سہ پہر، لاہور آمد07:40بجے شب اور روانگی 08:10بجے شب، خانیوال آمد12:10بجے شب اور روانگی 12:30بجے ، بہاولپور آمد01:53شب اور روانگی 01:55بجے، روہڑی آمد06:20بجے صبح اور روانگی 06:40بجے صبح، حیدرآباد آمد 10:25بجے دن اور روانگی 10:30بجے اور کراچی کینٹ 01:00بجے دوپہر پہنچے گی۔ ترجمان کے مطابق گرین لائن کے دورانیے میں بھی 75منٹ کی کمی کی جارہی ہے جس کے بعدگرین لائن سوا تئیس گھنٹے کی بجائے 22گھنٹے میں اسلام آباد/کراچی /اسلام آباد پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :