سیالکوٹ  رسالپور بھالیاں کے گاؤں میں ا سکول میں تین طالب علموں کیلئے دو اساتذہ کو تعینات کئے جانے کاانکشاف

سکول میں کلاس رومز، فرنیچرز، بجلی، پینے کا پانی، ٹوائلٹ اور چاردیواری کا فقدان ہے  گھوسٹ اسکول کے طورپر معروف ہے رپورٹ گلشن سلومی نامی ٹیچر کچی زمین پر کلاس لیتی ہیں  طالبعلموں اور ٹیچر کے بیٹھنے کیلئے کچھ دیہاتیوں نے چارپائی دے دی میرٹ پر آنے کے باوجود مجھے گھر سے بہت دور تعینات کیا گیا ہے  ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے گلشن سلومی وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام کسی دوسرے اسکول میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کرکے مشکلات دور کریں مذکورہ ٹیچر کی گفتگو

پیر 18 مئی 2015 19:27

سیالکوٹ  رسالپور بھالیاں کے گاؤں میں ا سکول میں تین طالب علموں کیلئے ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) سیالکوٹ کے علاقے رسالپور بھالیاں کے ایک گاؤں میں ایک ا سکول میں تین طالب علموں کو دو اساتذہ کو تعینات کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق گاوٴں رسالپور بھالیاں سے اسکول 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اسکول میں کلاس رومز، فرنیچرز، بجلی، پینے کا پانی، ٹوائلٹ اور چاردیواری کا فقدان ہے اور یہ مقامی لوگوں میں ”گھوسٹ اسکول“ کے طور پر معروف ہے۔

گلشن سلومی دو ٹیچروں میں سے ایک ہیں جنہیں محض تین طالبعلموں کو پڑھانے کیلئے یہاں تعینات کیا گیا وہ کچی زمین پر کلاس لیتی ہیں اور طالبعلموں اور ٹیچر کے بیٹھنے کیلئے کچھ دیہاتیوں نے ایک چارپائی دے دی ہے ان کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم ہنرمند لوگوں کے ساتھ مذاق کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ گلشن سلومی کو ان کے گھر کے قریب کہیں تعینات کریں۔

گلشن سلومی نے کہاکہ محکمہ تعلیم نے ان کے انتخاب کے آپشن کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں کافی دور اسکول پر تعینات کردیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حالانکہ وہ میرٹ لسٹ پر دوسرے نمبر پر تھیں، لیکن پھر بھی دیگر لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب اسکولوں میں تعینات کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گلشن سلومی نے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور دیگر حکام پر زور دیا کہ انہیں کسی دوسرے اسکول میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کرکے ان کی مشکلات دور کریں، تاکہ وہ پرسکون ذہن اور اطمینان کے ساتھ اپنے گھروالوں کا خیال رکھ سکیں۔جب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عامر رضا سے رابطہ کیا گیا تو انہیں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر غور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :