بینکنگ کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کردی

پیر 18 مئی 2015 11:17

بینکنگ کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ ..

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 مئی۔2015ء ) راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کردی ، ایان علی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر ، عدالت نے درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔ درخواست کی سماعت 25 مئی کو ہوگی ۔ پیر کو کرنسی سمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کو بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان کے سامنے پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کی جانب سے مکمل چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا جس پر کسٹم حکام نے یقین دہانی کرائی کہ چالان جلد مکمل کرکے پیش کردیا جائے گا ۔ عدالت نے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کردی ۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو ساتویں مرتبہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔ ملزمہ کی جانب سے بینکنگ کورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست بھی دائر کردی گئی ۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے جس کی سماعت 25 مئی کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت دو بار خارج ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :