ثانیہ مرزا کو روم اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں شکست

اتوار 17 مئی 2015 23:25

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2015ء)عالمی نمبر ایک ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کو روم اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں شکست، کرسٹینا ملڈینووچ اور تائمہ بابوس نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے فائنل میں فرانس کی کرسٹینا ملڈینووچ اور ہنگری کی تائمہ بابوس عالمی نمبر ایک بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔