مصری خواتین پر ترکی کے سفر پر پابندی عائد

اتوار 17 مئی 2015 22:12

مصری خواتین پر ترکی کے سفر پر پابندی عائد

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء) مصری حکومت نے اپنی خواتین شہریوں کے ترکی کے سفر پر پابندیاں عائد کر دیں۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ اعلان مصری پولیس کی جانب سے اتوار کو جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق 18 سے 40 برس کی تمام خواتین کو ترکی جانے سے قبل سکیورٹی کلیئرنس لینا ہو گی۔ پولیس کے مطابق یہ سکیورٹی کلیئرنس سفر سے 72 گھنٹے قبل حاصل کی جا سکے گی۔ اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ میں شمولیت روکنے کے لیے مصری مردوں پر بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :