دہشتگردی میں ”را“کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے‘ کراچی آپریشن میں فوج کی مدد حاصل ہے‘ ہمارے پاس اسلحے کی کمی تھی‘ آئی جی سندھ نے آرمی چیف کو فہرست دیدی‘ کراچی آپریشن میں مجھے نام نہاد چیئرمین کہا جاتا ہے، کپتان فوج میں ہوتا ہے میں وزیراعلیٰ ہوں‘ذوالفقار ہیٹ پہننے لگے ہیں‘ کوئی تو ہے جو انہیں پہناتا ہے‘ ان کی طبیعت ہی بدل گئی ہے‘ پانی کے منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت نے دھیلا نہیں دیا‘ پی سی بی نے کہا کہ لاہور سے کراچی بہتر ہے، میچ کراچی میں کرائے جائیں،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی پریس کانفرنس
اتوار 17 مئی 2015 21:49
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را“کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے، کراچی آپریشن میں فوج کی مدد حاصل ہے، ہمارے پاس اسلحے کی کمی تھی، آئی جی سندھ نے آرمی چیف کو فہرست دے دی، کراچی آپریشن میں مجھے نام نہاد چیئرمین کہا جاتا ہے، کپتان فوج میں ہوتا ہے میں وزیراعلیٰ ہوں،ذوالفقار ہیٹ پہننے لگے ہیں، کوئی تو ہے جو انہیں پہناتا ہے، ان کی طبیعت ہی بدل گئی ہے، پانی کے منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت نے ایک دھیلا بھی نہیں دیا، پی سی بی نے کہا کہ لاہور سے کراچی بہتر ہے، میچ کراچی میں کرائے جائیں۔
وہ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس میں کمشنر کراچی، ڈ ی آئی جی اور چاروں اضلاع کے ایس ایس پیزنے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہمت وجذبہ موجود ہے،حالات بہتر کریں گے،کراچی آپریشن میں فوج کی مدد حاصل ہے، کراچی میں ہر صورت جرائم عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا، ہمارے پاس اسلحے کی کمی تھی، جس سے متعلق آئی جی سندھ نے آرمی چیف کو آگاہ کر دیا ہے، کراچی میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را“کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں، ایجنسیاں بغیر ثبوت کے بات نہیں کرتیں،کراچی آپریشن میں مجھے نام نہاد چیئرمین کہا جاتا ہے، کپتان فوج میں ہوتا ہے میں وزیراعلیٰ ہوں،ذوالفقار ہیٹ پہننے لگے ہیں، کوئی تو ہے جو انہیں پہناتا ہے، ان کی طبیعت ہی بدل گئی ہے،ذوالفقار مرزا ایک سے ڈیڑھ سال تک تو خاموش رہے، مرزا قیادت کے خلاف بولتے ہیں تو کچھ لوگوں کو مزا آتا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سندھ سے زیادہ دہشت گردانہ کارروائیاں ہوتی ہیں، کے پی کے کے لوگوں میں زیادہ افراتفری پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت نے ایک دھیلا بھی نہیں دیا، پی سی بی نے کہا کہ لاہور سے کراچی بہتر ہے، میچ کراچی میں کرائے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.