لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں ‘2018 سے قبل لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائیگا‘ حلقہ کی تعمیر و ترقی اورخوشحالی میرا مشن ہے ‘تکمیل کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں‘پسماندہ اور دیہی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پایہ تکمیل تک پہنچائے جارہے ہیں ،وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کا فیصل آباد میں تقریب سے خطاب

اتوار 17 مئی 2015 20:40

لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں ‘2018 سے قبل لوڈشیڈنگ ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔2018 سے قبل لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا‘ حلقہ کی تعمیر و ترقی اورخوشحالی میرا مشن ہے ‘تکمیل کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں‘ کروڑوں کے فنڈز سڑکوں ‘ پارکوں ‘ سکولوں سمیت حلقہ سیوریج سسٹم ‘ بجلی گیس کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے ۔

پسماندہ اور دیہی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پایہ تکمیل تک پہنچائے جارہے ہیں ۔ آئندہ دو سالوں میں حلقہ کا کوئی علاقہ بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلمی ٹاؤن میں بجلی کے پولز کی تنصیب کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘چوہدری ذوالفقار گجر‘ تجمل پہلوان‘ملک مختار‘مصطفے انصاری‘ ملک اسماعیل سیلا ‘ملک نصیر‘ رانا سیف ‘ ملک امداد‘رانا فاروق چوہدری ذوالفقار گجر‘ تجمل پہلوان‘ملک مختار‘مصطفے انصاری‘ ملک اسماعیل سیلا ‘ملک نصیر‘ رانا سیف ‘ ملک امداد‘رانا فاروق و دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت ہمہ وقت کوشاں رہے ہیں ۔تعلیم صحت کی سہولتوں کی فراہم کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گئے جس کی وجہ سے عوام دور نتائج کی حامل پالیسیوں سے ثمرات بھی حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ( ن) لیگ کی اولین ترجیحات ہے آئندہ چند سالوں میں لوڈشیڈنگ کا سو فیصد خاتمہ ہو جائے گا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں حکومت ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم او رترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ مسلم لیگ(ن)کی حکومت سابقہ ادوار کی طرح ایڈہاک ازم پر نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر منصوبے لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت فلاح عامہ کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے شفاف انداز میں تکمیل یقینی بنا رہی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ملک کے طول وعرض میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، عوام کی خدمت کا سفر مکمل جذبے اور محنت سے جاری و ساری رہے گا۔