صولت مرزا اور عزیر بلوچ پیادے ہیں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہیں، پرویزمشرف
فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 18:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ صولت مرزا اورعزیربلوچ تومحض پیادے ہیں اصل میں ان کے پیچھے تو سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں جب کہ کراچی، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں جو ہورہا ہے اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا بھی ہاتھ ہے۔ مقامی ہوٹل میں آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویزمشرف نے اپنے اوپر چلنے والے کیسز کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر سیاسی کیسز بنائے گئے تاہم امید ہے تمام کیسز جلد ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے لے لئے ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو پکڑنا ہوگا جب کہ مقامی عدالتیں دہشت گردوں کو سزا نہیں دے پا رہیں، صولت مرزا اورعزیربلوچ تومحض پیادے ہیں اصل میں ان کے پیچھے سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں جب کہ کراچی اور بلوچستان سمیت خیبرپختونخوا میں جو ہورہا ہے اس میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا بھی ہاتھ ہے۔(جاری ہے)
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آج تک ایسا کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا جو پاکستان کو آگے لے کر چلے، عوام کو جمہوریت اور آمریت سے کوئی سروکار نہیں اور وہ ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی اننگز کھیل لی اب نوجوانوں کی باری ہے اور ملک میں عام انتخابات کے بارے میں نہیں جانتا کہ وہ کب ہوں گے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.