رحیم یار خان‘ بھائی کو بچانے کی خاطر بہن نے بھی جان قربان کر دی‘دونوں ڈوب کر جاں بحق

اتوار 17 مئی 2015 16:45

رحیم یار خان‘ بھائی کو بچانے کی خاطر بہن نے بھی جان قربان کر دی‘دونوں ..

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) رحیم یار خان میں کم سن سگے بہن بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دو بہن بھائی نہر کا پل کراس کر رہے تھے کہ بھائی پھسل کرنہر میں جا گرا جسے بچانے کے لئے اس کی بہن نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی۔

(جاری ہے)

بھائی کو بچانے کی کوشش میں بہن بھی ڈوب گئی جب کہ بھائی بھی نہر میں ڈو ب کر جاں بحق ہو گیا۔ قریب میں موجود لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو واقع کی اطلاع دی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے بہن بھائیوں کی نعشوں کو نہر سے نکال لیا ہے۔ دونوں بہن بھائی کمسن بتائے جاتے ہیں۔