خیبرپختونخوا میں پن بجلی منصو بے ،وفاقی حکومت نے ریاستی گارنٹی فراہم کرنے پر آمادگی ظا ہر کر دی

آرٹیکل 67 کے مطابق صوبے 200 سے 300 ملین ڈالرز تک غیر ملکی قرضہ لے سکتے ہیں ،خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست کو رواں ماہ ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلا س میں پیش کئے جانے کا امکان

اتوار 17 مئی 2015 15:38

خیبرپختونخوا میں پن بجلی منصو بے ،وفاقی حکومت نے ریاستی گارنٹی فراہم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں پن بجلی کے منصوبوں کے لئے ریاستی گارنٹی فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے ۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے صوبوں کے لئے غیر ملکی قرضوں کی حد میں اضافہ کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا ۔ آئین کے آرٹیکل 67 کے مطابق صوبے 200 سے 300 ملین ڈالرز تک غیر ملکی قرضہ لے سکتے ہیں ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے توانائی کے سستے ترین پن بجلی منصوبوں کے لئے غیر ملکی قرضوں پر وفاق کی جانب سے ریاستی گارنٹی فراہم نہ کئے جانے کے بعد صوبوں کے لئے غیر ملکی قرضوں کی حد میں اضافے کے لئے آئین میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا اور ان کی جانب سے موصول ہونے والے درخواست کو رواں ماہ ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلا س میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب میں توانائی اور دیگر گرین ٹرین منصوبوں میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری جو صوبوں کے لئے مقررہ حد سے زادء ہے پر وفاق کی جانب سے ریاستی گارنٹی فراہم کرنے پر دیگر صوبوں خصوصاً خیبرپختونخوا نے شدید احتجاج کیا تھا او ر کہا تھا کہ مہنگے تھرمل بجلی کے منصوبوں کے لئے تو ریاستی گارنٹی فراہم کر دی جاتی ہے مگر سستے پن بجلی منصوبوں کے لئے فراہم نہیں کی جاتی ہے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خیبرپختونخوا حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تک مجوزہ درخواست ایکنک قومی اقتصادی رابطہ کونسل سے منظور ہو اس وقت تک وفاق اور اقتصادی امور ڈویژن نے خیبرپختونخوا حکومت کو پن بجلی منصوبوں کے لئے ریاستی گارنٹی فراہم کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :