لاہور: عمارت میں آتشزدگی سے 6 بچے ہلاک، بچوں کے والدین رات کو عبادت کی غرض سے داتا دربار گئے ہوئے تھے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 12:56

لاہور: عمارت میں آتشزدگی سے 6 بچے ہلاک، بچوں کے والدین رات کو عبادت کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کےعلاقے کوٹ خواجہ سیعد میں عمارت میں آگ لگ جانے کے باعث 6 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کوٹ خواجہ سیعد کی مذکورہ عمارت میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لئے پہنچ گیا جبکہ دیگر ریسکیو ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے باعث چھ بچے 5 سالہ انہان، 8 سالہ دعا ،11سالہ زین علی، 12سالہ مناہل، اذان اور اذہان جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو ذرائع نے جب ان بچوں کو عمارت سے نکالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے بچوں کے والدین رات کو عبادت کی غرض سے داتا دربار گئے ہوئے تھے۔

حادثے کا شکار بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ مقامی پارک میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں لاہورکے چائنہ اسکیم کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اہل محلہ نے الزام عائد کیا کی ریسکیو ٹیمیں بر وقت اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی، ۔ورنہ بچوں کی جان بچائی جا سکتی تھے۔ پولیس نے موقع پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ صدر ممنون حسین ،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور امدادی سرگرمیاں تاخیر سے شروع ہونے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔