پیمرا نے ٹی وی چینلز کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 مئی 2015 19:07

پیمرا نے ٹی وی چینلز کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16مئی 2015 ء) پیمرا نے ٹی وی چینلز کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے پاکستانی ٹی وی چینلز کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام نجی و سرکاری ٹی وی چینلز حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ دہشت گردوں کے نام کیساتھ مولانا، مفتی اور قاری نہیں لکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے نام کے ساتھ ڈاکٹر اور انجنیئر بھی نہیں لکھا جائے۔ پیمرا نے ٹی وی چینلز حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کے نام کے ساتھ کسی قسم کے باعزت القابات استعمال نہ کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :