کراچی : کراچی ملک کی آمدنی کا 65 فی صد پیدا کرتا ہے، ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، کراچی میں منشیات فروش سے القاعدہ تک بہت مافیاز نے اپنے ڈیرے جما لیے ہیں، سب کو ختم کر کے ہی دم لیں گے کیونکہ کراچی کا امن ہماری ذمہ داری ہے، کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید اختر کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 مئی 2015 16:58

کراچی : کراچی ملک کی آمدنی کا 65 فی صد  پیدا کرتا ہے، ہم سب کو مل کر کام ..

کراچی (اردو پوائنٹ تاازہ ترین اخبار. 16 مئی 2015 ء) : نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سیمینار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈ ر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید اختر نے کہا کہ کراچی کا امن اور اس کی سکیورٹی ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ شہر میں امن بحال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، جب 19 مارچ کو رینجرز کو نشانہ بنایا گیا تو وہ انتہائی افسوسناک عمل تھا سوچ رہا تھا کہ کیا کہوں گا لیکن جب میں اہل خانہ سے ملا تو کہا کہ جو کچھ بھی دل میں ہے آپ کہیں، انہوں نے میرے حوصلے بلند کیے اور کہا کہ آپ ہمیں مبارکباد دیا، ایک شہید کی والدہ نے کہا کہ جو کام شروع کیا گیا ہے اسے انجام تک پہنچانا ہے، کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ شہر میں وسائل کی منصفانہ تقسیم دیرینہ مسئلہ ہے شہر کو دہشت گردی کے علاوہ بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر سے سہولت کار اور دہشت گردی ختم کریں گے، کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں مافیا نے مختلف مضافاتی علاقوں کو گڑھ بنا رکھا ہے کہیں ٹینکر مافیا تو کہیں ڈرگ مافیا،منشیات فروش سے القاعدہ تک نے ڈیرے جما لیے ہیں،، لیکن ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، ہم شہیدوں کی قربانیوں ضائع نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے بتایا کہ کراچی آپریشن سے شہر کے حالات میں قدرے بہتری آئی اور عوام کا اعتماد دوبارہ بحال ہوا، کراچی معاشی شہ رگ ہے جو کہ ملک کی کل آمدنی کا 65 فی صد ریونیو کرتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی فرقہ ورانہ اور لسانہ جھگڑوں کا مرکز بھی بن چکا ہے، لیکن امن کے قیام اور خوشحالی کے لیے سب سٹیک ہولڈرز کو مل کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ہم سیاسی صورتحال، بھتہ خوری اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہیں، کراچی آپریشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی ہے۔ ہمیں میرٹ اور احتساب کو فروغ دینا ہو گا، سب کو کام کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ پولیس کو بھی سیاسی دباو سے آزاد کرنے کی ضرورت آن پہنچی ہے.

متعلقہ عنوان :