فن لینڈ کی حکومت کا آبادی بڑھانے کیلئے والدین کو ”بے بی بونس“ دینے کا اعلان

ہفتہ 16 مئی 2015 00:03

فن لینڈ کی حکومت کا آبادی بڑھانے کیلئے والدین کو ”بے بی بونس“ دینے ..

ہیلسنکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2015ء) فن لینڈ کی حکومت نے آبادی کی کمی سے پریشان ہوکر زیادہ بچے رکھنے والے والدین کو مراعات دینا شروع کردیں، نئے جوڑوں کو بچے کی پیدائش پر نقد رقوم اور زمین سے بھی نوازا جاتا ہیعالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی کی آبادی میں تیزی سے کمی نے حکومت کو سخت پریشان کردیا ہے اور اس نے فوری طور پر آبادی میں اضافے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور ابتدائی طور پر جن والدین کے زیادہ بچے ہوں گے انہیں زمین الاٹ کی جارہی ہے جب کہ نئے والدین بننے والوں کو رقوم دی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کے کئی علاقے مقامی افراد کے دیگر شہروں کو منتقل ہونے کے باعث وہاں کی آبادیاں سکڑنے جیسے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن آف لوکل اینڈ ریجنل اتھارٹیز کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دو تہائی سے زیادہ چھوٹی میونسپلٹیوں میں تعمیراتی زمینیں انتہائی کم قیمت میں دی جا رہی ہیں۔ کچھ قصبوں میں والدین بننے والے جوڑوں کو نقد رقوم دے کر آبادی بڑھانے کے جانب مائل کیا جا رہا ہے، سرکاری ریڈیو کے مطابق ’بے بی بونس‘ کے نام سے دی جانے والی رقوم ایک جیسی نہیں بلکہ مختلف ہیں۔

فن لینڈ کے مغربی حصے میں واقع ایک علاقے میں پیدا ہونے والے بچوں کو دس ہزار یورو تک نقد رقم فراہم کی جاتی ہے۔ فن لینڈ کی حکومت17 سال سے کم عمر بچوں کو متعدد سہولیات فراہم کرتی اور ہر بچے کے لیے ایک ’اسٹارٹر کٹ‘ کی فراہمی یقینی بناتی ہے جس میں اس کے استعمال کی تمام اشیا شامل ہوتی ہیں۔