خیبر پختونخواہ کے مطالبات پر تین وز راء نے سر جوڑ لئے ، 26نکات پر مبنی مطالبات میں سے پندرہ من و عن تسلیم کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزراء اور وزیر اعلی کے پی کے و دیگر ارکان کا اجلاس وفاق نے فیصلہ کرلیا موجودہ حالات میں احتجاج کی حکومت متحمل نہیں ہو سکتی ،ذرائع

جمعہ 15 مئی 2015 21:41

خیبر پختونخواہ کے مطالبات پر تین وز راء نے سر جوڑ لئے ، 26نکات پر مبنی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) خیبر پختونخواہ کے اراکین اسمبلی کے احتجاج کے بعد مطالبات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزارت پانی و بجلی ،پـٹرولیم اور وزارت خزانہ کے وزرا ء کے ساتھ کے پی کے کے وزیر اعلی اور دیگر ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ،تین وفاقی وزراء نے دھرنوں سے بچنے کے لیے سر جوڑتے ہوئے کے پی کے 26نکات پر مبنی مطالبات میں سے پندرہ من و عن تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزارت ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزارت پانی و بجلی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلی پرویز خٹک ،اسد عمر اور دیگر دو صوبائی وزرا کی اہم ملاقات ہوئی جس میں مطالبات پر ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سے بریفنگ لی گئی ، ارکان بتایا کہ دوران احتجاج پیش کیے جانے والے 26مطالبات کی منظوری ناگزیر ہے ،تاہم ذرائع کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جن فیڈر میں بجلی چوری زیادہ ہو رہی تھی وہاں لوڈشیڈنگ جاری تھی مگر اب اس فارمولے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،کے پی کے حکومت کی جانب سے وفاق کو یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر ے گی اور وفاق کو درکا رلاجسٹک سپورٹ بھی دیگی ۔

(جاری ہے)

طویل ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ اس معاملہ کو سی سی آئی میں بھی لایا جائے گا تاکہ کوئی حتمی فیصلہ کیا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق وفاق نے فیصلہ کر لیا ہے کہ موجودہ حالات نہیں ہیں کہ احتجاج کی وفاقی حکومت متحمل نہیں ہو سکتی ۔

متعلقہ عنوان :