’’را‘‘ کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائیگا، ملک دہشتگردی سمیت متعدد مسائل کاسامناہے

وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 مئی 2015 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے کہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا، ملک جہاں دہشت گردی کا شکار ہے وہاں اور بہت سے مسائل ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ کراچی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے بلوچستان سمیت مختلف جگہوں پر دہشت گردی کے ثبوت ملے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملک دشمن عزائم کے خلاف معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ان مسائل کو خود دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحد بھارت، ایران، افغانستان کے ساتھ ملتی ہیں جبکہ افغانستان کے ساتھ ایک طعیل بارڈر ہے جس پر دہشت گردوں کی روک تھام کے لئے کوئی موثر نظام نہیں ہے۔ انہوں نے ہا کہ پاکستان 20 کروڑ کی آبادی والا ملک ہے جس طرح ملک دہشت گردی کا شکار ہے وہاں اور بہت سے مسائل بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز خارجہ امور کے متعلق وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :