عوام کی خواہشات کے مطابق چڑیا گھر کو بہتر بنا یا جا رہاہے ،کمشنر کراچی

جمعہ 15 مئی 2015 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر کو عوام کی خواہشات کے مطابق بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،چڑیا گھر میں بچوں کے لئے زیادہ سے زیادہ دلچسپی کے مواقع پیدا کئے جائیں گے کو شش کی جا رہی ہے کہ چڑیا گھر کی انتظامیہ،کراچی چیمبرز، جامعہ کراچی ، ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر میڈیااور غیر سرکاری تنظیموں اور نجی اداروں کے ساتھ مل کر چڑیا گھر کو ایک خوبصورت اور عالمی معیار کے تقاضوں کے مطابق چڑیا گھر بنا یا جا سکے ۔

وہ کراچی چڑیا گھر کے دفتر میں چڑیا گھر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے ۔فیصلہ کیا گیا کہ چڑیا گھر کو خو بصورت بنانے کے لئے انڈس ویلی اسکول کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جانوروں کے پنجروں پر جانوروں کے نام اور ان کی تفصیل کو آویزاں کر نے کا کام مزید تاخیر کے بغیر اسی ماہ مکمل کر لیا جا ئے گا۔

سنیئر ڈائریکٹرنے اجلاس میں منصوبہ کی رپورٹ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو پیش کر دی ۔ چڑیا گھر تفریح کے لئے آنے والوں کی دلچسپی کے لئے سوئینر شاپ بنائی جائے گی۔ اس ضمن میں ایک کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی تاکہ وہ جلد از جلد کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں خوبصورت سوئنیر شاپس بنانے کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرا سکیں،اجلاس نے چڑیا گھر کے انتظامی اور تیکنکی افسران کو سنگا پور چڑیا گھر کا دورہ کر نے کی اجا زت دی ۔

اجلاس نے امید ظاہر کی سنگا پور کے مطالعاتی دورہ سے کراچی چڑیا گھر ایک خوبصور ت جدید تقاضو ں کے مطابق چڑیا گھر بنا نے کی کو ششوں میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی چڑیا گھر کو بہتر اور عوام کی خواہشات کے مطابق بنانے کے لئے حکومت سے خصوصی گرانٹ کے لئے رجوع کیا جا ئے گا اور متعلقہ انٹر نیشنل غیر سرکاری اداروں کراچی چیمپر اور کارپو ریٹ سیکڑ کے تعاون سے کراچی چٹریا گھر فنڈ قائم کیا جا ئے گا۔

تاکہ چڑیا گھر کی مالی مشکلات دور کی جاسکیں اور کراچی چڑیا گھر کی بہتری میں حائل مالی مشکلات کی وجہ سے پیدا ہو نے والی رکاٹیں دور کی جا سکیں کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ جانوروں کی دیکھ بھا ل کا کام ذمہ داری سے کیا جا ئے ۔ اور ان کی بہتر دیکھ بھال اور خوراک کا خیال رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔کمشنر کراچی یو تھ ٹیم کی چیف شازیہ مرزانے اجلاس میں کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے منصوبہ اور کوششوں کی تفصیل کے بارے میں پریزینٹیشن کی ۔

اجلاس میں ڈائریکڑ لو کل گورنمنٹ روبینہ آصف، سنیئر ڈائریکڑ سی ایس آر ، عباس رضا ، ورلڈ وائڈ فند فار نیچر کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان سندھ وائلڈ لائف کے نمائندے ممتاز علی سومرو کراچی چیمبر کے نمائندے کمشنر کراچی یو تھ ٹیم کی چیف شاذیہ مرزا اور دیگر مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :