صدر مملکت کی نیپرا کو بجلی ٹرانسمیشن لائن کا انفراسٹرکچر درست کرنے کی ہدایت

جمعہ 15 مئی 2015 17:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے نیپرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا انفراسٹرکچر درست کرے اور اس سلسلے میں نجی تعاون کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔وہ جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں چیئرمین نپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے نیپرا کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے ادارے کی کارکردگی، ضروریات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں نیپرا حکام سے مختلف سوالات کیے اور ہدایت کی کہ بجلی کے پیداوار اور تقسیم کے شعبوں میں بدعنوان عناصر کا نیٹ ورک توڑا جائے اور ان کے خلاف ٹھوس ثبوت حاصل کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔صدر مملکت نے شوگر ملوں سے بجلی کی وافر پیداوار کو قومی گرڈ میں شامل کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے موئثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :