وزیراعظم کا گرین ٹرین کا افتتاح ، ایئرکنڈیشنڈٹرین اسلام آباد سے کراچی تک سفر23 گھنٹوں میں طے کریگی

دوران سفر مسافروں کو ناشتہ ، کھانا، چائے اور اخبارات کی سہولت حاصل ہو گی

جمعہ 15 مئی 2015 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور اور کراچی کیلئے گرین ٹرین کا افتتاح کر دیا، ایئرکنڈیشنڈ ٹرین اسلام آباد سے کراچی تک کا سفر 23 گھنٹے میں طے کرے گی، دوران سفر مسافروں کو ناشتہ ، کھانا، چائے اور اخبارات کی سہولت حاصل ہو گی، مسافروں کو ٹرین میں وائی فائی انٹرنیٹ، کی سہولت بھی موجود رہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد سے کراچی کیلئے گرین ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا، وزیراعظم نواز شریف نے گرین ٹرین کا افتتاح کیا، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید موجود تھے۔ایئرکنڈیشنڈ ٹرین اسلام آباد سے کراچی تک کا سفر 23 گھنٹے میں طے کرے گی، دوران سفر مسافروں کو ناشتہ ، کھانا، چائے اور اخبارات کی سہولت حاصل ہو گی، مسافروں کو ٹرین میں وائی فائی انٹرنیٹ، کی سہولت بھی موجود رہے گی، ٹرین میں کھانے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ٹرین کی اسلام آباد سے روانگی سہ پہر3بجکر15 منٹ پر اگلے روز 2بجکر30منٹ پر کراچی پہنچے گی، گرین ٹرین راولپنڈی، لاہور، خانیوال، بہاولپور، روہڑی اور حیدر آباد اسٹیشن پر رکے گی، اسلام آباد سے کراچی تک ٹرین کا کرایہ 5500روپے ہو گا۔