اسلام آباد: گرین لائن ٹرین کے باتھ روم پی آئی اے کے مقابلے میں زیادہ اچھے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 مئی 2015 17:16

اسلام آباد: گرین لائن ٹرین کے باتھ روم پی آئی اے  کے مقابلے میں زیادہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے آج گرین لائن ٹرین کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نے گرین ٹرین کی تعریف کی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کو وزیر ریلوے بنانے کا میرا فیصلہ بالکل درست تھا، انہوں نے کہا کہ دو سال کے عرصہ میں ریلوے میں خاطر خواہ ترقی ہوئی اور یہ سب خواجہ سعدر فیق ہی کی بدولت ہوا ہے کیونکہ وہ ایک قابل لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کے ادارے جو بھی کام کرتے ہیں ان میں دراصل حکومت کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریلوے کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ٹرین کا جائزہ بھی لیا جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ گرین ٹرین کے باتھ روم قومی ائیر لائن پی آئی اے باتھ روم سے کہیں بہتر ہیں۔

متعلقہ عنوان :