اسفند یار ولی کا الحاج رحمن اللہ خان کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 15 مئی 2015 17:07

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ اورممتاز سیاستدان اسفندیار ولی خان نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی کے صدراورسابق ایم این اے الحاج رحمن اللہ خان کی وفات کوپارٹی کیلئے انتہائی نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہاکہ حاجی صاحب کے انتقال سے اے این پی کوجوبڑا نقصان پہنچااس کااندازہ نہیں لگایاجاسکتاہے رابطہ کرنے پرکوئٹہ سے فون پرہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہاکہ اے این پی ضلع صوابی کے صدارت اورسیاست کے علاوہ الحاج رحمن اللہ کے ساتھ میراخصوصی بھائی بندی تھی اورعرصہ 30سال سے میری ان کیساتھ بھائی بندی رہی سچ بات یہ ہے کہ ہم سیاسی طورپر ایک اہم اوربنیادی ساتھی اورمیں ایک ذاتی آشنا سے محروم ہوگیاہوں ان کی وفات سے پارٹی کے اندرجوخلاپیداہوگیاہے وہ مدتوں تک پورا نہیں کیاجاسکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ کوئٹہ میں اے پی سی سے فارغ ہوکر براہ راست فاتحہ خوانی کیلئے آئیں گے ۔