گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا ٹائلٹ پی آئی اے کے ٹائلٹ سے بہتر نظر آرہا تھا ، محمد نواز شریف

جمعہ 15 مئی 2015 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا ٹائلٹ پی آئی اے کے ٹائلٹ سے بہتر نظر آرہا تھا یہ بات وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب کے دور ان بتائی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دور ان وزیر اعظم نواز شریف نے بتایا کہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین کے افتتاح کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو میں نے کہا کہ آپ ہمیں ٹرین کے اندرونی حصہ کا وزٹ کرائیں اور جب ہم ٹرین کے اندر گئے تو دیکھ بہت خوش ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ ٹرین کے اندر بنا ہوا واش روم پی آئی اے کے واش روم سے بہتر نظر آرہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :