زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے ، چیر مین پی سی بی

جمعہ 15 مئی 2015 16:37

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے ، چیر مین پی سی بی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کے دورے پر جائے گی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوین بورڈ کے صدر نے رات ساڑھے گیارہ بجے فون کر کے دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق کرنے کا کہا ہے جب کہ اس حوالے سے مہمان بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کا کہا ہے جس پر انہوں نے حامی بھرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوین ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی اور تمام میچز شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :