4 میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا روانہ ہوگئی

جمعہ 15 مئی 2015 16:08

4 میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا روانہ ہوگئی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی۔2015ء) جنوبی کوریا کے خلاف چار میچز کی سیریز کھیلنے قومی ہاکی ٹیم لاہور سے روانہ ہوگئی ۔ کپتان محمد عمران کی قیادت میں اٹھارہ رکنی ٹیم لاہور سے روانہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس بار ٹیم منجمنٹ صرف تین اراکین پر مشتمل ہے جن میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ ، کوچ ناصر علی اور ڈاکٹر اسد عباس شامل ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان چار میچز کی سیریز شیڈول ہے جو 18، 20، 22 اور 24 مئی کو کھیلے جائیں گے ۔ 27 مئی کو قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچے گی ۔ اس دورے کا مقصد اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کرنا ہے جو 20 جون سے بلجیئم میں شروع ہونا ہے ۔

متعلقہ عنوان :