برازیل فٹ بال کلب گھارو کا با بو فیروز کی جلد صحت یابی کی دعا

جمعہ 15 مئی 2015 15:36

برازیل فٹ بال کلب گھارو کا با بو فیروز کی جلد صحت یابی کی دعا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) برازیل فٹ بال کلب گھارو کے جنرل سیکریٹری اور گھارو کے ممتاز سماجی رہنما داد محمد شہزاد جوکھیو نے گزشتہ دنوں با بو فیروز کی رہائش گاہ پر اُن کی عیادت کی فٹ بال کے معروف آرگنائزر با بو فیروز ان دنوں سخت علیل ہیں اس موقع پر داد محمد شہزاد جوکھیو با بو فیروز کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کی دعاء کرتے ہوئے فٹ بال سے وابستہ کھلاڑیوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ با بوفیروز کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں تاکہ وہ صحت یاب ہوکر فٹ بال گراؤنڈ کو دوبارہ آباد اور فٹ بال کے کھیل کو فروغ دے سکیں ۔