ڈی جی رینجرز فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فٹ بال لوورز کی مبارکباد

جمعہ 15 مئی 2015 15:36

ڈی جی رینجرز فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فٹ بال لوورز کی مبارکباد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) کراچی کے تمام فٹ بال کلبز اور فٹ بال لوورز نے ڈی جی رینجرز فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈی جی رینجرز اور عبداللہ شاہ غازی رینجرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عرصہ پانچ سال ڈی رینجرز نے غریبوں کے کھیل فٹ بال کی ترقی اور فروغ کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ نا صرف لائق تحسین ہیں بلکہ پاک رینجرز کی کاوشوں سے فٹ بال کے کھیل کو مزید ترقی اور فروغ حاصل ہوگا فٹ بال ٹورنامنٹ میں غریب اور ریٹائرڈ فٹ بالروں کو کثیر رقم امدادی طور پر دی جائے گی جس سے ان غریب فٹ بالروں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہوگی فٹ بالروں اور فٹ بال لوورز نے خصوصاً ٹورنامنٹ کے کوارڈینٹر ندیم بلوچ ،سیکریٹری ویسٹ رحیم بخش بلوچ اور سیکریٹری ایسٹ کیپٹن عبیداللہ خان کو بھی مبارکباد پیش کی ہے جن کے مرحون منت اس شاندار فٹ بال ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :