زمبابوین کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کر وا دی ہے: پی سی بی

جمعہ 15 مئی 2015 15:19

زمبابوین کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کر وا دی ہے: پی سی بی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمبابوے نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کر وادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں زمبابوے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کرکٹ بورڈ کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تمام ممبران کو کام بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کا کہا گیا اور ہدایت کی کہ زمبابوے کے دورہ پاکستان کے موقع پر تیاریوں میں کسی قسم کی کمی باقی نہ رہے۔ اجلاس کے بعد پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو سبحان احمد نے میڈیاکو بتایا کہ کرکٹ بورڈ نے زمبابوین کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے جس کا جواب آنے کے بعد ان کے دورے کا سرکاری اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :