پشاور،محکمہ جنگلات ٹمبر سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں،محمداشتیاق ارمڑ

جمعرات 14 مئی 2015 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ماحولیات محمد اشتیاق ارمڑ نے محکمہ ماحولیات کے ذمہ دران افسران اور اہلکاروں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ جنگلات کی حفاظت کرنے کے ساتھ ٹمبر سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ جنگلات ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور سیلابوں کے نقصانات سے بچنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔اسلئے اُنہوں نے محکمے کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹمبر مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر شعبوں کی طرح محکمہ جنگلات کے شعبے کے فروغ اور اس کو فعال بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

اُنہوں نے محکمے کے حکام کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت اہمانداری اور خلوص نیت کے جذبے سے سرشار ہو کر انجام دیں ۔ اُنہوں نے خبردارکیا کہ اگر محکمے کا کو ئی بھی اہلکار ٹمبر سمگلروں کے ساتھ ملوث پایا گیا تو اُنکے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :