پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں قیام امن کے لئے کوشش کی ہے‘ عابد حسین صدیقی

جمعرات 14 مئی 2015 16:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے صفورہ چورنگی واقعہ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں قیام امن کے لئے کوشش کی ہے اور اب بھی کراچی کے مسئلہ پر وفاقی حکومت سے ہر قسم کا تعاون کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی ہماری معاشی شہ رگ ہے یہاں اندھیر ا ہونے سے پورا ملک اندھیر ے میں ڈوب جائے گا ،شٹرڈاؤن کرنے سے مزدور کا معاشی قتل ہوگا ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدور ں کے حق میں آواز اٹھائی ہے،ان کے روز گار کا تحفظ کیا ہے ،کراچی ہی نہیں پورے ملک میں جہاں بھی مزدور ں سے ظلم ہوگا وہاں پیپلزپارٹی آواز بلند کرے گی،پیپلزپارٹی نے سب کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ملک میں امن قائم کرنے کی کوشش کی ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔