عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا اجلاس، نئے مرکزی عہدیداران کا چناوٴ

جمعرات 14 مئی 2015 16:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) اسلامی ادیبوں کی عالمگیر تنظیم ”عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان “کا اہم اجلاس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی کے مرکزی صد ڈاکٹر عبدالقدوس ابو صالح (ریاض، سعودی عرب) کی خصوصی ہدایت پرپاکستان میں عالمی رابطہ ادب اسلامی کی شاخ کے تین سال کے لیئے نئے عہدیداران کا چناوٴ عمل میں لایا گیا جس کے مطابق عالمی رابطہ ادب پاکستان کے صدر مولانا حافظ فضل الرحیم ، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، نائب صدر و سیکرٹری مالیات ڈاکٹر خالق دادملک ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر، سیکرٹری شعبہ نشر و اشاعت و انچارج مجلہ قافلہ ادب اسلامی ڈاکٹر زاہد اشرف اور شعبہ خواتین کی کنوینئر ڈاکٹر حافظہ شاہدہ پروین کا چناوٴ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیمی صورت حال پر تفصیلی غور و خوض کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ عالمی رابطہ ادب اسلامی کے تحت ملک کے بڑے شہروں میں بچوں اور خواتین کے ادب پر سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شخصیت و خدمات پرلاہور میں انٹرنیشنل سطح پر ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں ملک و بیرون ملک سے نامور سکالرز و ادیب شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :